سنی دیول کے بیٹے کی شادی کی تقریبات، دھرمیندر کی ڈانس وڈیوز وائرل

دیول فیملی بالی وڈ کی سب سے مشہور فیملی ہے، دھرمیندر ، ہیما مالنی ، سنی دیول ، بوبی دیول، ایشا دیول ، سب ہی نامور اداکار ہیں. سنی دیول جو کہ ہر دلعزیز اداکار ہیں ان کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات ان کے گھر میں‌آج کل جاری ہیں، کرن کی شادی 18 جون کو دریشا اچاریا کے ساتھ ہو رہی ہے. دریشا معروف فلمساز بیمل رائے کی پڑ پوتی ہیں.دونوں کی دوستی تقریبا چھ سال تک رہی اور بعد ازاں انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا.
شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا جا رہا ہے. دوسری طرف دھرمیندر جو کہ کرن کے دادا لگتے ہیں وہ اس شادی سے بہت خوش ہیں ، ان کی سوشل میڈیا پر ڈانس کرتے ہوئے کی وڈیوز وائرل ہو رہی ہیں.

دھرمیندرا نے ایک ٹویٹ لکھا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پوتے کی شادی ہے اور میں بہت زیادہ خوش ہوں. کرن دیول کی شادی کی تقریبات کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، سنی دیول اور بوبی دیول کی وڈیوز بھی دیکھی جا رہی ہیں. یوں دیول فیملی میں‌ آج کل خوشیوں کا راج ہے کیونکہ پوری دیول فیملی اس شادی پر بہت خوش ہیں.

Comments are closed.