سنی دیول پاکستان کے ساتھ دوستی کے خواہاں

دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے لیے محبت اور امن چاہتے ہیں
0
76
sunny deol

انڈین ایکٹر سنی دیول جنہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات میں بہت ہی اچھے کردار نبھائے یہی وجہ ہے کہ ان کو پاکستان اور بھارت میں‌یکساں مقبولیت ملی. لیکن پھر انہوں نے چند ایسی فلمیں کیں جن میں پاکستان اور بھارت کی دشمنی کو موضوع بنایا گیا اور پاکستان کو بھارت کا دشمن ثابت کیا گیا اس میں انکی فلم غدر قابل زکر ہے. اب جبکہ غدر 2 ریلیز ہونے جا رہی ہے تو سنی دیول اس کی تشہیر میں‌موجود ہیں . اسی دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی عوام امن اور محبت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں.

”دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے لیے محبت اور امن چاہتے ہیں” لیکن سیاسی کھیل لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے۔ سنی دیول جو بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں نے مزید کہا کہ بات انسانیت کی ہوتی ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے لڑائی نہیں چاہتے۔سنی دیول نے باقاعدہ طور پر یہ کہا کہ غدر 2 کی کہانی جیسی بھی ہو لیکن میں پاکستان اور انڈیا کی دوستی کا خواہاں ہوں. یاد رہے کہ غدر ٹو11 اگست کو ریلیز کی جا رہی ہے اس میں سنی دیول اور امیشا پاٹیل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں.

ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع

Leave a reply