سب جانتے ہیں کہ سنی دیول اور بابی دیول اپنے والد دھرمیندر سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کا حد درجہ احترام کرتے ہیں. دھرمیندر جو کہ 87 سال کے ہو چلے ہیں اب ان کے صحت کے کچھ مسائل رہتے ہیں ، ان مسائل کو دیکھتے ہوئے سنی دیول نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے والد کو امریکہ لیکر جائیں گے اور وہاں جا کر ان کا علاج کروائیں گے. رپورٹس کے مطابق سنی دیول اس وقت دھرمیندر کے ساتھ امریکہ میں موجود ہیں اس دوران وہ دھرمیندر کا علاج کروا رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ باپ بیٹا 20 دن امریکہ میں‌گزاریں گے ، سنی دیول کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے والد ہمارے لئے دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور میں‌اپنے والد کی خدمت کررہا ہوں.

خوش نصیب ہوں کہ والد کی خدمت کرنے کا موقع میسر آ رہا ہے. دوسری طرف دھرمیندر جو کہ ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ امریکہ سے وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کررہے ہیں اور بیماری کے دوران بھی مسلسل وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں. دوسری طرف” بابی دیول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بابا بالکل ٹھیک ہیں پریشانی والی کوئی بات نہیں بس ان کو دعائوں میں یاد رکھیے. ”

کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

Shares: