افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی جو کہ پہلے رواں ماں تین تاریخ کو ریلیز کی جانی تھی اس کی ریلیز اب عید الفطر پر ہوگی . چند روز قبل افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک نے ایک پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ ہم تین مارچ کو فلم اس لئے ریلیز نہیں کررہے کیونکہ پی ایس ایل چل رہا ہے لوگوں کا دھیان پی ایس ایل کے میچز کی طرف ہوگا جس کی وجہ سے ہماری فلم نظر انداز ہونے کا خدشہ ہے. تاہم اب فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے اور اب عید الفطر پر یہ فلم شائقین دیکھ سکیں گے. عید پر سپر پنجابی کے ساتھ منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی بھی ریلیز ہو رہی ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ بڑے بجٹ کی ان دو فلموں میں سپر پنجابی کیسا بزنس کرتی ہے. سپر پنجابی کو
ابو علیحہ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور صائمہ بلوچ اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار کئے ہیں. ابو علیحہ کا دعوی ہے کہ فلم جدید سینما کی بنیاد رکھے گی اور اس میں وہ سب ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں. دوسری طرف افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ہم نے فلم کا سکرپٹ بہت سوچ سمجھ کر اور شائقین کی پسند نہ پسند کو مد نظر کر لکھا ہے.








