سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا. شائق عثمانی

justice shaiq

سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا. شائق عثمانی

ماہر قانون جسٹس شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت عظمیٰ کے اسٹیٹ کو الیکشن کے لئے فنڈز جاری کرنے کے حکم سے نظام درہم برہم ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس شائق عثمانی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حدود سے کچھ تجاوز کیا ہے، اسٹیٹ بینک کو فنڈز دینے کے فیصلے سے نظام درہم برہم ہوجائے گا، یہ عدالت کے وقار کے بھی خلاف ہے۔

جسٹس شائق عثمانی کا کہنا تھا کہ 1997 کے علاوہ پہلی بار میں نے ججز کا آپس میں اختلاف دیکھا ہے، اس سے عوام کا اعتماد عدلیہ سے اُٹھ جائے گا، اب تو ججز کے درمیان ہاتھا پائی تک کی باتیں ہونے لگی ہیں، یہ ملک کے لیے بہت خطرناک ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عامر شہزاد کی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا
عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری کا آغاز
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
دوسری جانب اس پروگرام میں شامل وزیر مملکت اور رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج ہم اس موڑ پر کھڑے ہیں کہ ملک کس کو چلانا ہے، اگر بندے اپنے ادارے میں رہیں تو ملک اچھے طریقے سے چل سکتا ہے، بطور پارٹی ہم کہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہیے۔ رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ملک میں ججز کے درمیان ہاتھا پائی کی خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی تھی جس کی تردید عدالت خود کرچکا ہے لیکن ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئے، البتہ اگر ملک میں عدل و انصاف ہوتا تو آج ہم یہاں تک نہیں پہنچتے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے نے اپنا احترام کرانا ہے، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کا اپنا اپنا کردار ہے جس کے لئے ہمارے پاس آئین بھی موجود ہے۔

Comments are closed.