سپر ہٹ فلم نو اینٹری کے سیکوئل کی تیاری

0
41

فلم ”نو اینٹری “ جو اپنے وقت کی سپر ہٹ فلم ہے اس کا سیکول بنائے جا نے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں کاسٹ بھی فائنل ہو رہی ہے کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اس میں ٹرپل کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔کہا جا رہا ہے کہ سلمان کے ساتھ میں انیل کپور اور فردین خان بھی ہوںگے لیکن بی پاشا باسو ،سلینا جیٹلی ،ا یشا دیول اور لارادتہ اس سیکول کا حصہ نہیں ہوں گی ان کی جگہ کونسی اداکارائیں ہوں گی ابھی اس کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ہدایتکار انیس بزمی کا کہنا ہے کہ نو اینٹری کے سیکول کی بہت جلدی شوٹنگ شروع ہوجائیگی۔

یاد رہے کہ نو اینٹری کے سیکول کے لئے شائقین بے چینی سے منتظر ہیں کیونکہ اس فلم نے شائقین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا تھا اور تمام اداکاروں کی اس میں اداکاری اتنی بہترین تھی کہ لوگ آج تک نہیں بھولے ،فلم کا میوزک بھی اُس دور میں سپر ہٹ ہوا تھا ۔توقع کی جا رہی ہے کہ فلم نو اینٹری کا سیکول بھی شائقین کو محظوظ کریگا ۔سلمان خان اور انیل کپورکی جوڑی کو بھی بہت سراہا گیا تھا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان ،انیل اور فردین کی جوڑی اتنے برسوں کے بعد سکرین پر اپنا رنگ جما پاتی ہے یا نہیں

Leave a reply