ڈیرہ غازی خان : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہریوں کو سستا آٹا کی فراہمی کا عمل جاری ہے-مہر اختر حسین

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر شہریوں کو سستا آٹا کی فراہمی کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے اضلاع میں 37ٹرکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن سے شہری حکومت پنجاب کی طرف سے سستا آٹا خرید سکتے ہیں،ڈی ایف سی مہر اختر حسین کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ دونوں اضلاع میں 20فلور ملز ہیں جن کو محکمہ خوراک کیطرف سے روزانہ 287میٹرک ٹن گندم فراہم کی جاتی ہے ملز سے20090 آٹے کے تھیلے شہریوں کو فروخت کئے جارہے ہیں،ڈی ایف سی کے مطابق


ڈی جی خان میں15 ،کوٹ چھٹہ7تونسہ10 اور کوہ سلیمان میں 5ٹرکنگ پوائنٹس کے ذریعے شہریوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے سستا آٹے کے تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کودس کلو آٹے کا تھیلا648روپے میں فراہم کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اضلاع میں آٹا کی کوئی قلت نہیں ہے،شہری کسی بھی ٹرک سے سستا آٹا باآسانی خرید سکتے ہیں۔

Leave a reply