لاہور:شریف فمیلی کی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف سازشیں دم توڑنے لگیں:پی ٹی آئی چیھنہ گروپ نےحمایت کردی،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی، چوہدری پرویز الہٰی کے لیے بڑی خوشخبری
حکومتی اتحاد کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی سے چھینہ گروپ کی ملاقات ہوئی جس میں چھینہ گروپ نے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ روز خود چھینہ گروپ سے حمایت کیلئے ملاقات کی تھی جس پر چھینہ گروپ نے حتمی فیصلے کے لئے چوہبیس گھنٹے کا وقت مانگا تھا، چھینہ گروپ نے آج ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعلیٰ کے لئے حمایت کر دی
ملاقات میں چھینہ گروپ کے 14ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوئے جبکہ ملاقات میں چھینہ گروپ کے ارکان پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھنیہ عامر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی نے بھی شرکت کی۔
اعجاز سلطان بندیشہ ،محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ داؤد سلیمانی ، سردار محی الدین کھوسہ ،کرنل غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی بھی ملاقات میں شامل تھے۔ سردار شہاب الدین سیہڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، غلام علی اصغر خان لہری بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نامزدگی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کے منصب پر اپکی جانب سے نامزدگی پر شکریہ کرتا ہوں، آپ کے اعتماد پر اشاء اللہ پورا اتروں گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی اپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی اور اتحادی کی حیثیت سے ملکر عوامی خدمت کریں گے۔