سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی توسیع پر اہم قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی توسیع کانوٹیفکیشن معطل کردیا.سو موٹو کیس میں سپریم کورٹ کیطرف سے آرمی چیف کو نوٹس جاری کردیا گیا۔عدالت عظمیٰ نےآرمی چیف اوردیگرفریقین کونوٹس جاری کردیئے.سپریم کورٹ نےکیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی..حکومت نے19اگست کو جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا.
سماعت کے دوران چیف جسٹس کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ ‘صرف صدر مملک آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرسکتے ہیں’، وزیراعظم کو اس توسیع کا اختیار نہیں، جس پر عدالت میں موجود اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع صدر کی منظوری کے بعد کی گئی اور سمری کو کابینہ کی جانب سے منظور کیا گیا۔
بعد ازاں عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر رہے ہیں، ساتھ ہی عدالت نے آرمی چیف سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ اس درخواست میں عدالت آرمی چیف کو فریق بنا رہی ہے۔
خیال رہے 25 نومبر کو جیورسٹ فاؤنڈیشن نے آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی