اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے پی ڈی ایم کے دھرنے کے پیش نظر سپریم کورٹ سے بھرپور یکجہتی کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر عابد ایس زبیری، سیکرٹری سپریم کورٹ بار مقتدیر اختر شبیر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی جماعتوں کے اعلان کردہ احتجاج کے خلاف سپریم کورٹ کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ،حافظ نعیم الرحمان
سپریم کورٹ بار نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تحفظ یقینی بنائیں گے،تقدس مجروح کرنے کی کوشش ناکام ہوگی، پرتشدد دھرنا اور احتجاج کا اعلان، قانون کی خلاف ورزی اور امن و امان کے لیےخطرہ ہوگا اسلام آباد میں پہلے ہی آئین کے آرٹیکل 245 کو لاگو کیا جا چکا ہے وفاقی حکومت اور اداروں پر فرض ہےکہ سپریم کورٹ کی حفاظت کیلئےفول پروف سکیورٹی انتظامات کریں،سپریم کورٹ بار آئین پاکستان، قانون کی حکمرانی اور عدالت کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے اختیار کو کمزور کرنے یا چیلنج کرنے کی کوئی بھی کوشش جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماڈل ٹاؤن کے پارٹی سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شرکت کی اور پھر ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ دیا۔
ذرائع کے مطابق ہنگامی اجلاس مریم نواز کی ہدایت پر منعقد کیا گیا، جس کی صدارت خواجہ سعد رفیق، ملک سیف الملوک کھوکھر نے کی۔ جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔
دوسری جانب وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف دھرنے میں ن لیگ کی نمائندگی کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں۔