سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 ،میاں محمد حسین ایڈوکیٹ نے ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایکٹ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے، سپریم کورٹ کے رولز بنانے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کوہی حاصل ہے، قانون سازی بدنیتی پر مبنی ہے، آرٹیکل 70 کے تحت ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود نہیں کیے جا سکتے

دوسری جانب وکیل سعید آفتاب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو چیلنج کیا ہے دائر درخواست میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو کالعدم قراردینےکی استدعا کی گئی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بنیادی مطالبہ صرف آرٹیکل 184کے تحت فیصلوں کے خلاف حق اپیل کا تھا اپیل کا حق چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی لائے بغیر دیا جاسکتا تھا ہائیکورٹ کی طرز پر انٹرا کورٹ اپیل کا حق دیا جاسکتا تھا

دوسری جانب سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری کا معاملہ ،قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور بل صدر عارف علوی کو دوبارہ بھجوا دیا صدر نے دس دن میں دستخط نہ کیے تو بل از خود قانون بن جائے گا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل کثرت رائے سے ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا نئے قانون کے تحت از خود نوٹس کا چیف جسٹس کا اختیار ختم ہو جائے گا تین سینیر ترین ججز از خود نوٹس سے متعلق فیصلہ کرینگے صدر نے اب بھی دستخط نہ کیے تو بیس اپریل کی شام کو بل کے قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

Shares: