سپریم کورٹ،پانامہ پیپرز تحقیقات،جماعت اسلامی کا جواب جمع

چوہدری خاندان سے مونس الہیٰ کا بھی نام آیا تھا
0
43
supreme court01

سپریم کورٹ ،پانامہ پیپرز میں شامل 436 افراد کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست،جماعت اسلامی نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے پوچھے گئے 9 سوالات کا تحریری جواب جمع کرا دیا

عدالت نے پہلا سوال کیا کہ کن حالات کے پیش نظر جماعت اسلامی کی پہلے آنے والی درخواست کو پاناما مرکزی کیس سے الگ کیا گیا؟ جس پر جماعت اسلامی نے جواب میں کہا کہ پاناما کیس سننے والے بنچ نے کہا تھا اگر جماعت اسلامی کا کیس سنا گیا تو فیصلے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، پانامہ کیس سننے والے بنچ نے کہا ہم پہلے نواز شریف کے کیس کو سنیں گے، پاناما کیس سننے والے بنچ کی اصل توجہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے کیس پر تھی،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ نے 9جون کی عدالتی کارروائی میں 9 سوالات پوچھے تھے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پانامہ کیس میں عدالتی سوالات کے جواب جمع کرا دیے جماعت اسلامی نے پانامہ پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کر دی ،جواب میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر سمیت متعلقہ اداروں کے افسران شامل کیے جائیں، دنیا بھر میں پانامہ پیپرز لیک ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا، درخواست کو مرکزی پانامہ کیس سے عدالتی آبزرویشن پر الگ کیا گیا تھا،پانامہ کیس میں دیگر درخواستوں میں صرف پبلک آفس ہولڈر کیخلاف کارروائی کیلئے تھیں،پانامہ کیس ایف بی آر کا معاملہ ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی، چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو کہا تھا کہ حسن اور حسین نواز پاکستان میں مقیم نہیں ہیں،
نیب اور ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی،پانامہ تحقیقات کیلئے کمیشن یا جے آئی ٹی کی تشکیل سے کسی متعلقہ ادارے کا کام متاثر نہیں ہوگا،نوازشریف کیساتھ پانامہ کیس میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا ہے تو باقیوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے،

امیر جماعت اسلامی نے 2017 میں پانامہ پیپرز میں سامنے آئے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی پانامہ سکینڈل میں شریف خاندان کے علاوہ چوہدری خاندان سے مونس الہیٰ کا بھی نام آیا تھا ،

زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

سات سال سے معاملہ سپریم کورٹ میں پڑا رہا کیا صرف ایک خاندان کیخلاف کیس چلوانا تھا 

Leave a reply