سپریم کورٹ کا قوت سماعت، گویائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم فیصلہ
سپریم کورٹ کا قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کی کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشن قریبی عزیز کی موجودگی میں ہوگی،قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد اپنے بنیادی حقوق کا تحفظ دیگر افراد کی طرح نہیں کر سکتے،بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم افراد منفرد ہوتے ہیں،قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کو ذہنی طور پر معذور نہیں کہا جا سکتا، قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد اشاروں کی زبان سمجھتے اور بولتے ہیں،ایسے افراد سے متعلق کوئی ٹرانزیکشن قریبی عزیز یا دوست کی موجودگی میں ہو،متعلقہ ادارے یقینی بنائیں کہ قریبی عزیز کا اس ٹرانزیکشن میں مفاد کا ٹکراو نہ ہو،
جسٹس جمال خان مندوخیل نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ،قوت سماعت اور گویائی سے محروم فتح محمد نے 2003 میں بیس لاکھ کے عوض زمین فروخت کی تھی فتح محمد کے قریبی عزیزوں نے زمین کی فروخت کیخلاف دعوی کیا تھا ٹرائل کورٹ کے سول جج نے زمین کی فروخت کو فراڈ قرار دیا تھا لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے زمین کی فروخت درست قرار دی تھی سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ٹرائل کورٹ کا حکم بحال کردیا
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،بھارتی ٹیم پرجوش، کھلاڑیوں کے جذبات
بلوچستان میں ظلم کی انتہاء۔۔۔ہوشربا تفصیلات
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،افتتاحی تقریب
مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے
اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات