سپریم کورٹ ،جنگلات کی زمینوں پر قبضے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے مارگلہ ہلز میں مائننگ پر تشویش کا اظہارکیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی طرف والے مارگلہ کے پہاڑوں پر درخت نظر آتے ہیں، مارگلہ ہلز کی دوسری طرف مائننگ ہو رہی ہے، جنگلات کی زمینوں پر تجاویزات قائم کی جا رہی ہیں،حکومتیں درخت لگانے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہیں، صوبائی حکومتیں بتائیں کتنے درخت بیچے گئے، اب تک کتنے درخت لگائے جا چکے ہیں،کیا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت محکمہ جنگلات کی زمین لیز پر دی جا رہی ہے، صوبائی حکومتوں کے وکلاء نےجواب دیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں تمام لیزز منسوخ کر دی گئی ہیں،
عدالت نے چاروں صوبوں سے جنگلات کی زمینوں کو واگراز کرنے سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں ،جنگلات کی زمینوں کو واگراز کرواکر کتنے درخت لگائے گئے، تفصیلات طلب کر لی گئیں،عدالت نے مارگلہ کے پہاڑوں پر مائننگ کے بارے میں تفصیلات طلب کر لیں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار