پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کی بات سچ ثابت ہوئی تو سیاست میں بھونچال سے کچھ زیادہ ہوگا،

جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کی سفارش کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر سوموٹو لینا چاہیے تھا .

ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرفیصلہ درست ہے تو اداروں کے کردار پرنظرثانی کی ضرورت ہے، ویڈیو والی بات سچ ہے تودیکھنا چاہیے وہ کون ہے جو مرضی کے فیصلے کرواتا ہے .

کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشدملک کو ہٹانے کےبعد انکوائری بھی ہونی چاہیے ،ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کی وضاحت کو تسلیم نہیں کیا

بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ جج ارشد ملک کو ویڈیو آںے کے بعد ہٹایا جائے.

واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

Shares: