سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا،
آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر چھ بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ،سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے ،بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال،جسٹس امین الدین اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا ،بنچ نمبر دو میں جسٹس سردار طارق،جسٹس جمال خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہونگے ،بنچ تین جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا ،بنچ چار میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہونگے بنچ پانچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہوگا ،بنچ چھ میں جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہونگے ،ملک بھر میں جنگلات کی کٹائی کیخلاف درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی
موبائل سم ایکٹیویٹ کرنے پر عائد ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی ،کرک مندر اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی پنجاب انتخابات اور سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ہوگی،آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں اربوں روپے ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ہوگی مار گلہ ہلز پر قائم موبائل ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی ملک بھر میں جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف درخواست پر سماعت جمعرات کو ہوگی نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ کو ہوگی
زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا