سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کی اپیل خارج کر دی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔ بنچ کے ایک رکن نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں عدالتی حکم کے باوجود احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کو رہا نہ کرنے پر چیف سیکرٹری ،جیل حکام اور دیگر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی تھی .

عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ نے ملزم کو کیوں نہیں چھوڑا ؟ جس پرایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ نوٹس جاری کردیں ہم تحریری جواب دیں گے۔

عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جیل حکام اور دیگر سے 7 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست چاروں ملزمان احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کی جانب سےدائر کی گئی ہے۔

Comments are closed.