سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کو فوری طلب کرلیا

0
39

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کو فوری طلب کرلیا

باغی ٹی وی :سپریم کورٹ نےچیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن کے ممبران کو فوری طلب کرلیا.جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ اٹارنی جنرل اگروزیراعظم کےساتھ ہیں تو انہیں بتائیں آئین زیادہ اہم ہے،

عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھاجارہا ہے؟بلدیاتی انتخابات نہ کرا کےسپریم کورٹ کےحکم کی خلاف ورزی ہورہی ہے،کیاچیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنا حلف نہیں دیکھا؟سپریم کورٹ نے18 نومبر2020 کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا،
ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور کو 7 تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے،جن میں پشاور سٹی، بڈھ بیر، چمکنی، حسن خیل، شاہ عالم، پشتخرہ اور متھرا شامل ہیں۔

پشاور سٹی کونسل 9 ویلج کونسل اور 121 نیبرہوڈ کونسل پر مشتمل ہے، پشاور سٹی کونسل کل 194 ارکان پر متشمل ہوگی جس میں 130 جنرل، 43 خواتین، 7، مزدور کسان، 7 یوتھ اور 7 اقلیتی ارکان شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ بڈھ بیر کو 37 ویلج کونسل پر تقسیم کیا گیا جب کہ نیبرہوڈ کونسل نہیں ہوگی، چمکنی کو 42 ویلج کونسل اور 4 نیبرہوڈ کونسل، شاہ عالم کو 41 ویلج کونسل اور دو نیبرہوڈ کونسل، پشتخرہ کو 34 ویلج کونسل 2 نیبرہوڈ کونسل، متھرا 53 ویلج کونسل ایک نیبرہوڈ کونسل پر تقسیم کیا گیا ہے جبکہ حسین خیل تحصیل میں گیارہ ویلج کونسل شانمل کی گئی ہیں۔

‏الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سخت اظہار برہمی کا اظہار ، ڈیڈ لائن دیدی


·

Leave a reply