مزید دیکھیں

مقبول

ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ کی لوگوں کو گالیاں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے صارف نے گروک...

وہ سیارہ جسے ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار دیا گیا

ماہرین فلکیات نے سیارہ زحل کے گرد چکر لگانے...

ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی

کراچی: گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی...

سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں ، گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کے لیے مشکلات

راولپنڈی :سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں ، گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کے لیے مشکلات ،اطلاعات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے جس قومی ادارے کی بنیاد رکھی تھی اورجس ادارے کوبچانےکےلیے پاکستان کی عدالت عظمیٰ‌نے حکومت کو بروقت اقدامات کرنے کاحکم صادر کیا تھا اس پردوسال گزرنے کے باوجود عمل نہ ہوسکا

ذرائع کے مطابق پاکستان گرلزگائیڈ اینڈ بوائزسکاوٹس ایسوسی ایشن کا مرکزی دفترجوکہ راولپنڈی میں واقعہ ہے اوراس ادارے نے امن اورحالت جنگ کےلیے بڑی افرادی قوت فراہم کی ہے آج کچھ سیاستدانوں کی ذاتی خواہش کی خاطرآزمائش کی گھڑی سے گزررہا ہے

اس ادارے کی بحالی کے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثآقب نثارنے پنجاب حکومت کوحکم دیا تھا کہ وہ اس ادارے کوحائل مشکلات کو جلد از جلد دور کرے

سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کواپنے حکم میں پابند بھی کیا تھا کہ ادارے کے ساتھ 99 سالہ لیزکوبرقراررکھا جائے گا ،فیصلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ لیز کی رقم دونوں فریقین کی مشاورت سے طئے کی جائے گی

ذرائع کے مطابق اس کے باوجود راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ ، حکومت پنجاب اورراولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیات اس ادارے کے ساتھ تعاون کرنے سے گریزاں ہیں