سپریم کورٹ کا ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرکے جلد مقدمات نمٹانے کا حکم
اسلام آباد:سپریم کورٹ کا ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرکے جلد مقدمات نمٹانے کا حکم،باغی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے ملک میں کرپشن اوردیگرایسے کسیزکوجلد نمٹانے کے لیے مزید 120 احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے آج سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے یہ عدالتیں قائم کی جائیں اورطویل عرصے سے زیرالتواکیسزکو جلد نمٹانے کے فیصلے پرعمل درآمد کیا جائے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کواپنافیصلہ سناتے ہوئے ان عدالتوں کے قیام کے لیے انتظامات کرنے کا حکم بھی دیا
دوسری طرف ناقدین کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے نیب کی کارکردگی پربھی سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں، لیکن غیرجانبدارتجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ احتساب کے عمل کو تیز اورمجروموں کوکیفرکردارتک دیکھنا چاہتی ہے