ممبر سندھ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
کراچی : اثاثے چھپانے پر سپریم کورٹ نےممبر سندھ اسمبلی معظم علی خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ پیپلز پارٹی کی امیدوار برائے صوبائی اسملبی ندا کهوڑو نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان کے خلاف سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تهی۔ جنوری 2019 میں الیکشن ٹربیونل نے معظم علی خان کے خلاف ندا کهوڑو کی درخواست مسترد کر دی تهی۔
ذرائع کے مطابق معظم علی خان حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے جی ڈی اے کے ٹکٹ پر ممبر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تهے معظم علی خان کے نام پر 140 ایکڑ زمین ہےمگر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں صرف 61 ایکڑ زمین ڈکلئیر کی۔
سپریم کورٹ میں معظم علی خان کے وکیل نے کہا کہ زمین معظم خان کے نام پر ہے لیکن اس پر کنٹرول ان کے والد منور عباسی کے پاس ہے۔ زمین سے ملنے والا ریونیو ان کے والد کے پاس جاتا ہے۔ یہ زمین خریدی نہیں گئی بلکہ ان کو ورثے میں ملی ہے۔