سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کی بینچز کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی.

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے کی سماعتوں کی کاز لسٹ اور بینچز کی تفصیلات جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے ہونے والی سماعتوں کیلئے بینچ تشکیل دیدیئے گئے ہیں، آئندہ ہفتے میں سپریم کورٹ کےتمام 15 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے جو مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر 2 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر 3 میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس امین الدین اور جسٹس طارق مسعود شامل ہوں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا بینچ نمبر 4 جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ نمبر 5 کا حصہ ہوں گے۔ بینچ نمبر 6 میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے، بینچ نمبر 7 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد
ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
سپریم کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق خصوصی بینچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔

Shares: