لاہور۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے کہ نیب کی طرف سے کوئی سوال نامہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں بھجوایا گیا ہے. سپرنٹنڈنٹ جیل نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا
باغی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ یہ خبریں بھی جھوٹی ہیں کہ نواز شریف سے نیب کے کسی افسر نے ملاقات کی ، سپرنٹنڈنٹ جیل نے واضح کیا کہ نیب کا کوئی آفیسر نواز شریف سے نہیں ملا۔
باغی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل نے یہ واضح کردیا کہ جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی کو کوئی قانونی،عدالتی یا تحقیقاتی ادارے کے کاغذات سپرنٹنڈنٹ جیل کے توسط سے ہی مل سکتے ہیں۔تحقیقاتی ادارہ ملاقات کے دوران سوال نامہ قیدی کو دے سکتا ہے۔قیدی کا تحریری جواب بھی سپرنٹنڈنٹ کے توسط سے ہی جاسکتا ہے۔