سورج برجاتیہ نے سلمان خان کو خاندانی آدمی کہہ دیا

سلمان خان اور سورج برجاتیا کی جوڑی نے ہمیشہ ہی بالی وڈ کو بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں. فلم میں نے پیار کیا سے لے کر پریم رتن دھن پایو تک، ان کی دوستی حیرت انگیز رہی ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ان دونوں کا رشتہ فلموں سے بھی آگے نکل گیا ہے۔ سورج اپنی آنے والی فلم اونچائی کی ریلیز کے لیے پوری طرح تیار ہیں اس میں پرینیتی چوپڑا، امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی اور دیگر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں سورج برجاتیہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ سورج برجاتیا نے کہا کہ سلمان خان ایک خاندانی آدمی ہیں۔ سلمان نے کم مگر ہمیشہ ہی معیاری کام کیا ہے، سلمان خان اپنے بھائیوں اور بہنوں سے پیار کرتا ہے اور اپنے والدین کی بہت عزت کرتا ہے

۔ برجاتیا کہتے ہیں، ”میں نے ان سے زیادہ عزت دار خاندانی کسی کو نہیں دیکھا”۔ سورج برجاتیا نے انکشاف کیا کہ جب وہ سلمان خان کے لیے فلم لکھ رہے تھے تو ان کے اندر کی آواز نے ان سے اونچائی بنانے کو کہا۔ جب سلمان کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے ہدایت کار سے کہا کہ یہ ان کا انداز نہیں ہے۔ لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ ڈائریکٹر کے اندر کی آواز بہت مضبوط ہے تو انہوں نے اس کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان نے حال ہی میں ٹریلر دیکھا اور مجھے بتایا کہ اسے بہت پسند آیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ فلم سازی سے بالاتر ہے.

Comments are closed.