کسان سورج مکھی لگائیں ملک کو خوردنی تیل میں خودکفیل بنائیں , محکمہ زراعت مظفر گڑھ کے زیراہتمام جتوئی میں سورج مکھی کی کاشت کے بارے ایک سیمینار ہوا جس کے مہمان خصوصی عبدالحی خان دستی معاون خصوصی زراعت پنجاب تھے
مظفرگڑھ کی نواحی تحصیل جتوئی میں سیمنار منعقد ہوا جس میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عبدالحئی دستی اور ان کے علاوہ محکمہ زراعت کے اعلی افسران کی کثیر تعداد اور کسانوں نے شرکت کی
ڈسٹرکٹ افسر زراعت مظفر گڑھ شوکت علی عابد نے کہا حکومت خوردنی تیل کی برآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے کسان سورج مکھی اگائیں اور ملک کو خودکفیل بنائیں عبدالحی خان دستی معاون خصوصی زراعت نے کہا کہ حکومت سورج مکھی بیج کے ہر بیگ پر پانچ ہزار روپے کی سبسڈی دے رہی ہے تاکہ کسان زیادہ سورج مکھی کاشت کریں حکومت کسان کارڈ کا اجرا کرنے والی ہے جس سے کسان کو تمام سہولیات مسیر ہونگی
اس موقع پر سید جمیل شاہ بخاری راو عاطف سمیت دیگر نے خطاب کیا
مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ