بھارتی فضائیہ کے بیس کیمپ پرسرجیکل اسٹرائیک :دو ڈرون آئے، دھماکہ کیا اور چل دئیے

0
28

دہلی:بھارتی فضائیہ کے بیس کیمپ پرسرجیکل اسٹرائیک :دو ڈرون آئے، دھماکہ کیا اور چل دہے ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج پھرکشمیری نوجوانوں نے بھارتی مظالم کے خلاف اپنی نفرت کا کھلا اظہارکیا ہے ،

اس وقت بھارتی میڈیا بھی نوحہ کناں ہے کہ سنا ہے سرجیکل سٹرائیک ہوئی ہے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو ڈرون آئے، دھماکہ کیا اور چل دہے ، بھارتی میڈیا یہاں دوڈرونز سے مراد دو کشمیری نوجوانوں کومراد لے رہے ہیں

کہنے والے اوربتانے والے یہی بتا رہے ہیں کہ جہاں حملہ ہوا ہے وہ جگہ بڑی ہی حساس ہے

بھارتی دفاعی حکام تو کہتے ہیں کہ یہ جگہ بھی کوئی معمولی نہیں تھی یہ تو بھارتی ائیر فورس کا ائیرپورٹ تھا اورایسا ایئرپورٹ جہاں افسران اترتے ہیں اورکشمیر میں گھومنے پھرنے کے بعد اسی ایئرپورٹ سے واپس دہلی کوچلے جاتے ہیں لیکن آج دھماکے بعد کسی کوآنے کی جرات تک نہیں ہوئی

یہ بھی خبریں ہیں اورہیں بھی مصدقہ کہ عین اس وقت اس ایئرپورٹ پر اعلی سطحی اجلاس بھی ہورہا تھا

یہ بھی کہا جارہاہے کہ بھارت کے قیمتی ہیلی کاپٹر ایم آئی 12 وہاں کھڑے تھے

دہلی سے ملنے والی خبروں میں تو بتایا جارہا ہےکہ بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے کچھ بڑا ہوگیا یے

بھارتی میڈیا بھی اب چیخ چیخ کرکہہ رہاہےکہ صبح سے دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔۔۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ کشمیرمیں ہونے والے اس ردعمل کو بھارتی میڈیا تو حسب سابق پاکستان کے کھاتے میں ڈال رہا ہے

کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں نے بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ اب ہماری باری ہے کیوں کہ اب امریکہ افغانستان سے آپ کی مدد کونہیں پہنچ پائے گا

Leave a reply