سرا روغہ وزیرستان ،سراروغہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )سرا روغہ وزیرستان ،سراروغہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار
ضم شدہ قبائلی اضلاع کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر پولیس کی کامیاب کارروائی گزشتہ دنوں تھانہ تیارزہ کے حدود میں قتل کئے جانے والے موٹر کار ڈرائیور فتح شیر ولد شیرخان سکنہ سراروغہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ملزمان گرفتار

وزیرستان ٹائمز رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان عدنان خان ولد گل ولی اور رحیم شاہ ولد گل زادہ سکنان تحصیل سراروغہ سے آلہ قتل اور مقتول کی گاڑی برآمد ملزمان کا دوران تقتیش اعتراف جرم

12 فروری ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان کو اطلاع ملی کہ کونڈ سیرائی کے مقام پر ایک نامعلوم نوجوان کی قتل شدہ/ مسخ شدہ نعش روڈ پر پڑی ہے جو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے اسلحہ آتش سے فائر کرکے قتل کرنے کے بعد نعش جلا دی گئی ہے ،نعش کو تحویل میں لیکر معلوم کرنے پر مقتول کی شناخت فتح شیر ولد شیر خان قوم محسود سکنہ سراروغہ جوکہ موٹر کار ڈرائیور سے ہوئی

واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر ملک حبیب خان نے فورا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ خان ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان اور ایس ایچ او سراروغہ نیاز محمد خان کو ملزم/ ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا.

ڈی پی او کے سربراہی اور ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ خان کے قیادت میں ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان ایس ایچ او سراروغہ نیاز محمد خان نے تحقیقات کا آغاز کیا جدید سائنسی آلات اور مختلف ذرائع کے استعمال اور انتہائی محنت کے بدولت اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوے 24گھنٹوں کے اندر مقتول کے ہی گاوں کے رہائشی ملزمان عدنان خان ولد گل ولی ، رحیم شاہ ولد گل زادہ قوم محسود ساکنان تحصیل سراروغہ کو کامیاب چھاپہ زنی کے دوران گرفتار کرلیا، ملزمان سے آلہ قتل 9MM پسٹل اور چھنی گئی بیجوں موٹر بھی برآمد کرلی

ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول فتح شیر انہی کے گاؤں کا رہائشی تھا گاڑی خریدنے کے بہانے اسکی بیجوں موٹر وانہ کیلئے سپیشل کی اور تھانہ تیارزہ کے حدود میں گولی مارکر قتل کیا اور نعش کی شناخت چھپانے کیلئے نعش کو آگ لگاکر جلادی جبکہ گاڑی بیچنے کیلئے ہم اپنے ساتھ لے گئے

انتہائی کم وقت میں کیس کو ٹریس اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو بھرپور سراہا جبکہ ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اور ڈی پی او سمیت ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ ایس ایچ او سراروغہ نیاز محمد خان ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی

Leave a reply