لاہور:نوازشریف کے نافرمانوں کے گھیراوکی مریم نوازکی دھمکیوں کی زبیرعمرتاویلیں پیش کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے نوازشریف کے نافرمانوں کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے تاویلیں پیش کرنے لگے

ترجمان محمد زبیر نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مریم نوازسےمنسوب کیاجارہاہے کہ پارٹی چھوڑنےوالوں کا گھیراؤ کیا جائے، مریم نوازکامطلب ہرگزجسمانی طورپران افرادکےگھرکا گھیراؤکانہیں۔

محمدزبیر نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پرمنتخب ہوتےہیں اور حکومت جاتےہی جماعت چھوڑ جاتےہیں ایسےلوگ پارٹی اور نوازشریف کےنام سےعزت حاصل کرتےہیں ایسےافرادجب پارٹی چھوڑکرجائیں توانہیں شرمندہ تولازمی کرناچاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے افراد کو احساس دلانےکی ضرورت لازمی ہوتی ہے ایسےافرادکوکہیں گےکہ آپ کو لوٹا بننےنہیں دیں گے ایسےافرادکوشرمندہ کرنےکاہمیں حق توحاصل ہے، ہمیں پھرپوراندازمیں ایسے افراد کو شرمندہ کرناچاہیے۔

Shares: