بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ماضی کی نسبت بہتر ہے،نگراں وزیر ا علیٰ بلوچستان

کچھ غلطی مظاہرین کی بھی ہے جنہوں نے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی
0
167
cm domki

کوئٹہ : نگراں وزیر ا علیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ماضی کی نسبت بہتر ہے، صوبے میں بحالی امن اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں ۔

باغی ٹی وی : سندھ کے علاقے سکرنڈ کے قریب گوٹھ شاہمیر راہو میں قبائلی رہنماءمیر نزیر احمد راہو کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر منعقدہ پروقار استقبالیہ تقریب کے دوران مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےنگراں وزیر ا علیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ نگراں صوبائی حکومت صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے مسنگ پرسنز کا مسئلہ دیرینہ معاملہ ہے جس پر کمیٹیاں اور کمیشن قائم ہیں جن کی فیکٹ فائینڈنگ رپورٹس آنے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا مسنگ پرسن کی تعداد سے متعلق غیر سرکاری سطح پر پیش کردہ اعداد و شمار بے بنیاد مفروضوں پر مبنی ہیں جن کا کوئی مصدقہ ثبوت نہیں مسنگ پرسن سے متعلق قائم کردہ کمیشن تحقیقات کررہا ہے اس دوران کافی لوگ واپس بھی آچکے ہیں کمیشن کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی درست اعداد و شمار سامنے آسکیں گے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان

اسلام آباد میں دھرنے کے مظاہرین سے پولیس کے ناروا سلوک سے متعلق میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے مرکزی حکومت نے نگراں وفاقی کابینہ کے تین اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے کچھ غلطی مظاہرین کی بھی ہے جنہوں نے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی جس پر بحالی امن کے لئے معمور اسلام آباد پولیس کو کارروائی کرنا پڑی تاہم حکومت معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی خواہاں ہے نگراں وفاقی وزراءپر مشتمل کمیٹی نے مظاہرین سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں اور فریقین اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ دو سو کے لگ بھگ گرفتار افراد کو رہا کیا جائے گا جن میں 163 کچھ روز قبل رہا کردئیے گئے تھے جبکہ 34 افراد کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد بہت جلد رہا کردیا جائے گا-

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا …

Leave a reply