کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشمیتا سین اپنے رشتوں کو لیکر رہتی ہیں کافی زیادہ خبروں میں. ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے انہوں نے اپنے ایک نئے رشتے کا اعتراف کیا.للت مودی کے ساتھ انہوں نے اپنے نئے رشتے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ شادی تو نہیں کی لیکن دوستی ضرور ہے. سوشل میڈیا پر ان کی للت مودی کے ساتھ تصاویر دیکھ کر ان پر کافی تنقید کی گئی تھی. ابھی سشمیتا اس قسم کے تنازعات سے نکلی ہی نہیں تھیں کہ انہوں نے خود ہی ایک اور کنٹرورسی کو جنم دیدیا ہے کیونکہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میں وہ ایکس اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے
ساتھ دکھائی دیں. اس سے ایک دن پہلے سشمیتا سین کی والدہ کی سالگرہ تھی سالگرہ کے روز سشمیتا اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے لائیو آئیں اور اپنے مداحوں کی جانب سے ماں کی سالگرہ کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا اور خوشی کا اظہار کیا اس لائیو وڈیو کے دوران سشمیتا کے ساتھ روہمن شال بھی دیکھے گئے. سشمیتا کے مداح کافی حیران ہوئے اور اگلے ہی دن وہ اپنی بیٹیوں اور ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کے پریمئیر میںپہنچ گئیں. ایک بات تو طے ہے کہ سشمیتا سین اپنے رشتوںکو لیکر بہت کلئیر ہیں وہ کسی سے ڈرتی نہیں ان کا جو دل کرتا ہے بس وہ وہی کرتی ہیں. لیکن لوگوں کا سوال یہ ہے کہ للت مودی کے ساتھ ان کے رشتے کا کیا بنا؟