سشمیتا سین نے ہندوستان کی پہلی مس یونیورس بننے کے 29 سال کا جشن منایا

0
135

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے 21 مئی 1994 کو مس یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ یہ خطاب جیت کر اداکارہ نے تاریخ رقم کی کیونکہ وہ پہلی ہندوستانی تھیں جنہیں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ اس ٹائٹل کو جیتے ہوئے 29 سال ہو چکے ہیں اور سشمیتا سین نے 29 ویں سال کا حال ہی میں جشن منایا . انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کی اور اسکا ایک خوبصورت کیپشن لکھا. اور خوشی کا اظہار کیا، سشمیتا نے لکھا کہ آج بھی میں‌ اس دن کو فخر کے ساتھ محسوس کرتی ہوں. ان کی پوسٹ پر ان کے دوستوں نے رد عمل ظاہر کیا . اداکار سورت جوشی نے تبصرہ کیا، آپ ایک پاور ہاؤس ہیں،آپ نے نہ صرف اس ملک کی خواتین کو بلکہ بہت سے نوجوان ذہنوں

کو بھی متاثر کیا ہے. ان کے علاوہ بھی بالی وڈ کے دیگر سٹارز نے سشمیتا سین کو مبارکباد دی. ایک مداح نے سشمیتا سین کےلئے لکھا کہ آپ حقیقی طور پر بہت خوبصورت ہیں. یاد رہے کہ جس سال سشمیتا سین مس یونیورس بنی تھیں اسی سال ایشوریا رائے نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ، دونوں نے بعد میں بالی وڈ میں دھوم مچا دی اور ان کا شمار بہت جلد بالی وڈ کی نمبر ون ہیروئنز میں ہونے لگا. آج تک سشمیتا اور ایشوریا رائے کی دیوانگی ان کے مداحوں کے سر چڑھ کر بولتی ہے.

Leave a reply