کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشمیتا سین جنہوں نے بالی وڈ میں کافی کام کیا ہے لیکن ان کے مزاج اور کام کی رفتار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے وہ اپنے کیرئیر کو لیکر کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہیں، سشمیتا سین اداکاری کی وجہ سے کم اور اپنے معاشقوں کی وجہ سے زیادہ چرچا میں رہی ہیں. سشمیتا سین کی پچھلے دنوں قومی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی ہے اب ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کی دو بہنوں کی جو کہ اداکارائیں بھی ہیں ان کی تعریفوں کے پل باندھتی ہوئی نظر آرہی ہیں. اطلاعات کے مطابق صبور
اور سجل علی کا بھائی محمد علی کی ملاقات دوران سفر سشمیتا سین سے ہوئی ، اس ملاقات میں انہوں نے محمد علی کی ڈیمانڈ پر ان کی بہنوں سجل اور صبور کے لئے ایک پیغام ریکارڈ کروایا اس میں انہوں نے کہا کہ سجل اور صبور آپ دونوں بہترین اداکارائیں ہو ، میری دعا ہے کہ آپ دونوں اسی طرحسے آگے بڑھتی رہو کامیابیاں حاصل کرتی رہو. سشمیتا سین کی یہ وڈیو انسٹاگرام پر کافی وائرل ہو رہی ہے. سجل اور سشمیتا سین کی پہلے سے ہی ملاقاتیں تو ہیں لیکن صبور علی کے ساتھ شاید ہی صبور علی کی ملاقات ہوئی ہو.