بھارت کی پہلی مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو سوشل میڈیا پر مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنی دونوں بیٹیوں اور بوائے فرینڈ روہمن شال کے ہمراہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کیا۔
سشمیتا سین کے لائیو آتے ہی دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے محبت بھرے پیغامات موصول ہونے لگے۔
لائیو سیشن کے دوران کسی مداح نے اداکارہ سے فلمی دُنیا میں واپسی کے حوالے سے پوچھا تو کسی نے اُن کی خوبصورتی کی اور ان کی بیٹیوں تعریف کی۔
اداکارہ کے نام کی تعریف کرنے پر بتایا کہ ان کے نام کا مطلب ہے خوبصورت مسکراہٹ اور خوبصورت آنکھوں والی ایماندار عورت-
اسی دوران ایک مداح نے کمنٹ میں لکھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟جس پر سشمیتا سین کے جواب سے پہلے ہی اُن کے بوائے فرینڈ روہمن شال نے کہا کہ ’ہرگز نہیں۔‘روہمن شال کا یہ جواب سُننے پر بہت سے مداحوں نے اُن کی تعریف کی –
دوسری جانب لائیو سیشن کے دوران بالی ووڈ اداکارہ کو مداح کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی جس پر اُنہوں نے کہا کہ ’انشاءاللہ۔