اداکارہ سشمیتا سین جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ان سے کئی موقعوں پر سوال ہوئے لیکن انہوں نے کھی تسلی بخش جواب نہیں دیا. حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو ہوا س میں ان سے جب شادی نہ کرنے کا سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں بہت اچھے مردوں سے بھی ملی ہوں میری دوستی بھی رہی ہے لیکن مجھے لگا کہ ان کی ترجیحات میں میرے لے پالک بچے نہیں ہیں جن کو میںجان سے لگا کر رکھتی ہوں. میری بیٹی کو ایک خاص عمر تک میری ضرورت ہےمجھے اس وقت بھی دینا ہے. سشمیتا سین نے کہا کہ میری زندگی میںجو بھی آیا میرے بچوں نے کھلے دل سے ان کو قبول کیا.سشمیا سین نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مجھے کسی بھی چیز یا فیصلے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے.
یاد رہے کہ سشمیتا سین کا نام کئی مردوں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے ان کی دوستیاں کافی لوگوں سے تھیں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم سے بھی ان کے اچھے تعلقات تھے. سشمیا سین کافی وقت سے روہمن شال کے ساتھ دوستی کے بندھن میں تھیں لیکن روہمن شال کے ساتھ بھی انہوں نے پچھلے برس علیحدگی اختیار کر لی ہے. روہمن شال سے سشمیتا کی دوستی 2018 میں انسٹاگرام کے ڈی ایم میں ہوئی تھی.سشمیا سین نے مس یونیورس کا خطاب 1994 میںپایا تھا ان کے ساتھ اسی مقابلے میں ایشوریا رائے کو مس ورلڈ کا خطاب ملا.