ناجائز مراسم کا شک، ماں نے 14 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارکرمفتی عزیزکا فیصلہ سنادیا

0
28

گوجرانوالہ:ناجائزمراسم کا شک، ماں نے14سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارکرمفتی عزیزکا فیصلہ سنادیا،اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ میں لڑکوں کے ساتھ ناجائز مراسم کے شک میں سگی ماں نے اپنی 14 سالہ بیٹی موت کے گھاٹ اتاردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ س گوجرانوالہ کے علاقہ گلہ باؤ خالد والا میں پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ، کیوں کہ ماں کو اپنی بیٹی مہک پر بد چلنی کا شبہ تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک اور محلے کے لڑکوں کے ساتھ ناجائز مراسم کا شک ہوگیا تھا جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بیٹی کو موت کی نیند سلادیا ،

گوجرانوالا پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی جب کہ مقتولہ کی ماں شاہین بی بی کو گرفتار کر لیا ، ملزمہ کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پراس وقت یہ بحث زوروں پرہے کہ جس طرح گوجرنوالا کی ماں نے ناجائزمراسم استوارکرنے پراپنی بیٹی کوموت کی سزا دی ہے ایسے ہی مفتی عزیزالرحمن کوبھی اب کھلے عام موت کی سزا ہونی چاہیے

Leave a reply