سابقہ حکمرانوں کی ملک دشمن پالیسیوں نےادارے تباہ کردیئے ،پائلٹس کےمشکوک لائسنس؛بحرین نےبھی وضاحت مانگ لی

کراچی: سابقہ حکمرانوں کی ملک دشمن پالیسیوں نےادارے تباہ کردیئے ،پائلٹس کے مشکوک لائسنس؛اب بحرین نے بھی وضاحت مانگ لی،اطلاعات کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر امریکا، یورپی یونین، برطانیہ اور افریقی ائیرلائنز کے بعد بحرین حکومت نے بھی پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے وضاحت طلب کر لی۔

اس حوالے سے بحرین کی وزارت ٹرانسپوٹیشن اینڈ ٹیلی کمونیکیشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر معاملے کی وضاحت طلب کی ہے۔

خط میں بحرین حکومت کی جانب سے بھی گلف ائیر میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے بارے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ڈپٹی سی ای او گلف ائیر محمد قبی کی جانب سے پاکستانی ایوی ایشن حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سے سی اے اے پائلٹس اور انجینئرز کے لائسنس کی تصدیق کرکے تفصیلات سے آگاہ کرے۔

خط کے مطابق 3 پاکستانی پائلٹ اور 5 انجینئرز گلف ائیر میں کام کر رہے ہیں، پاکستانی پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کے بعد گلف ائیر سیفٹی کے معیار کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گلف ائیر میں کام کرنے والے 8پائلٹ و انجینئرز پاکستانی لائسنس ہولڈر ہیں، پاکستانی سی اے اے متعلقہ اسٹاف کی اسناد اور لائسنس کی تصدیق کرے۔

پائلٹس میں چوہدری ثاقب، مبشر خان، عمران الطاف شامل ہیں جب کہ انجینئرز میں جاوید اقبال، جنید خان، دانش افضال، عرفان احمد اور شاہد خان شامل ہیں۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ پاکستانی ایوی ایشن جلد از جلد متعلقہ اسٹاف کے لائسنس کی تصدیق کرکے آگاہ کرے۔

Comments are closed.