سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ساتھی اداکار نے بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

گزشتہ سال 14 جون کو خود کشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بالی وڈ کے آنجہانی نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ’دھونی‘ میں کام کرنے والے اداکار نے بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’دھونی‘ اور اکشے کمار کے ساتھ ’کیسری‘ میں کردار نبھانے والے اداکار سندیپ ناہر نے اپنے فیس بک پر ایک ویڈیو اور خودکشی نوٹ شیئر کیا ویڈیو اور اپنے خط میں سندیپ نے اپنی خود کشی کی وجوہات بیان کی ہیں اور بتایا کہ ہے کہ وہ نجی اور پیشہ ورانہ مسائل سے دوچار ہیں۔

اپنے خط میں سندیپ نے لکھا ہے کہ ’اب جینے کی خواہش نہیں ہے زندگی میں کافی سُکھ دکھ دیکھے ، ہر مسئلے کا سامنا کیا لیکن آج میں جس صدمے سے گزر رہا ہوں وہ برداشت سے باہر ہے۔

اپنے آخری خط میں سندیپ نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ خودکُشی کرنا بزدلی ہے مجھے بھی جینا تھا لیکن ایسے جینے کا بھی کیا فائدہ جہاں سکون اور عزت نفس ہی نہ ہو۔

سندیپ نے مزید لکھا کہ میری بیوی کنچن شرما اور اس کی ماں ونو شرما نے مجھے نہ سمجھا اور نہ سمجھنے کی کوشش کی میری بیوی تیز مزاج ہے میری اور اس کی شخصیت الگ الگ ہیں اور ہمارا کوئی جوڑ نہیں روز روز اور صبح و شام کا جھگڑا سہنے کی مجھ میں طاقت نہیں ہے۔


سندیپ نے مزید لکھا ہے کہ اس کی خود کشی کے لیے اس کی بیوی کی اس میں کوئی غلطی نہیں اس کی فطرت ہی ایسی ہے۔ میں یہ بہت پہلے خودکُشی کرلیتا لیکن میں نے اپنے آپ کو ٹائم دیا لیکن روز ایک ہی طرح کے جھگڑوں سے میں ایسے چکر میں پھنس چکا ہوں جس سے نکلنے کے لیے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

آخر میں سندیپ نے لکھا ہے کہ میری زندگی جہنم بن چکی ہے شاید مرنے کے بعد سکون مل جائے۔ مجھے نہیں معلوم بعد کی زندگی کیسی ہوگی لیکن جیسی بھی ہوئی اس کا سامنا میں کرلوں گا۔ میری صرف ایک درخواست ہے کہ میرے جانے کے بعد (بیوی) کنچن کو کچھ مت بولنا بس اس کے دماغ کا علاج ضرور کروا دینا۔

Comments are closed.