سوت کی کمی سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا کام متاثر ، مہنگائی اوربیروز گاری کا ایک اور مسئلہ کھڑا ہو گیا

باغی ٹی وی : خراب معیشت اوپر سے پاکستان میں سوت کی کمی سے دھاگے کی قیمت میں آئے روز اضافہ جاری ہے. جس وجہ سے کپڑے کی قیمت میں بھی 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اس مہنگائی سے دکاندار دونوں ہی پریشانی کا شکار ہیں.

فیصل آباد میں ہزاروں چھوٹی اور بڑی دکانیں نہ صرف لاکھوں شہری بلکہ دیگر شہروں کے ہزاروں تاجر بھی کپڑے کی خریداری کرتے ہیں۔

سوت کی قلت اور قیمت میں بے پناہ اضافے سے کپڑے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے. جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کپڑے کی قیمت 25 سے 30 فیصد تک بڑھ چکی ہے، شہری اور دیگر شہروں سے خریداری کے لئے فیصل آباد آنے والے تاجر دونوں ہی پریشان ہیں۔

اس مہنگائی کی وجہ سے 700 والا سوٹ ہزار میں اور ہزار کا 1300 میں‌فروخت ہو رہا ہے . جس وجہ سے شہری اور دکاندار حضرات پریشان ہیں.

Shares: