مون سون بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی، دریائے ستلج ،سندھ اور چناب میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے دریاؤں کے کنارے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں۔
باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،بہاولنگر میں دریائے ستلج کا ریلہ سڑک کا ایک حصہ بہا کر لے گیا
بارشوں کے باعث دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی سے مسلسل پانی چھوڑا جانے لگا، جس کے باعث کمالیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریا کنارے کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مویشیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے بیراجوں پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے، پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے سندھ کے بیراجوں سے گزرنے لگے ہیں دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب آنے سے گھوٹکے کے کچے کے مزید 20 دیہات زیر آب آگئے-
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
جبکہ بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ مرادجمالی سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر ہونے والے بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی جانب سے بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،کرم وزیرستان بنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں گرک چک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-
باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
زشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش خان پور 28، بہاولنگر ، ملتان (سٹی 4)، نارووال 3،چکوال، کوٹ ادو2، جیکب آباد 25، لاڑکانہ 2، بنوں 14، پاراچنار، کالام 3،میر کھانی 2،دروش ،بالاکوٹ، ڈی آئی خان (ائیر پورٹ اور سٹی ایک)، بابو سر 18،استور 8، بگروٹ 2،بونجی ایک جیوانی 5 اور بار کھان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی اوردالبندین میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔