معروف اداکار سنی دیول جن کی حال ہی میںفلم غدر 2 سپر ہٹ ہوئی ہے انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اور شاہ رخ خان نے فلم ڈر میںایک ساتھ کام کیا تھا ، اس دوران جو ہماری لڑائی ہوئی تھی وہ ایک بچگانہ حرکت تھی ، میں اس جھگڑے کو بھول چکا ہوا ہوں اور امید ہے کہ شاہ خان بھی بھول چکے ہیں لیکن لوگ نہیں بھول رہے . انہوں نے کہا کہ وہ دور الگ تھا ، ہم شاید بہت میچور نہیں تھے ، وہ معمولی سی بات تھی جس پر میری اور شاہ رخ خان کی لڑائی ہو گئی اورہم نے ایک دوسرے کے ساتھ کبھی بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا.
”انہوں نےکہ ایسا نہیں ہے کہ ڈر کے بعد ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملے، ہم ملے مختلف تقریبات میںہاتھ بھی ملایا ، ”اب شاہ رخ خان نے میری فلم غدر دیکھی تو اس نے مجھے کال کی اور کہا کہ بہت اچھی فلم ہے مبارک ہو. اس کے بعد وہ میری پارٹی میں بھی آئے ہمارا بہت اچھا وقت گزرا. ہمارے درمیان سب ٹھیک تھا ٹھیک ہے اور ٹھیک رہے گا.