پاکستان میں سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج 6اپریل 2023 سے ہوگیا۔

باغی ٹی وی: بزنس ریکارڈر کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے بدھ کو جاری کیلنڈر سال میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ کیا، جس میں 235,000 روپے تک کا اضافہ ہوا،مجموعی طور پر، کمپنی نے صرف اس سال گاڑیوں کے نرخوں میں 1.203 ملین روپے تک اضافہ کیا ہے۔

ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

سوزوکی کی سب سے سستی مسافر کار آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ہو گئی کمپنی کی اعلیٰ درجے کی سوئفٹ GLX CVT کی قیمت میں 235,000 روپے کا اضافہ ہوا اور اب اسے 49 لاکھ 6 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، کار کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے سوزوکی کے برینڈ ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 1 لاکھ 52 ہزار اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، ویگن آر وی ایکس ایل کی نئی قیمت 1 لاکھ 64 ہزار اضافے کے بعد 34 لاکھ 12 ہزار روپے ہے،ویگن آر اے جی ایس کی پرانی قیمت 35 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو کہ اب ایک لاکھ 78 ہزار کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 41 ہزار ہو جائے گی۔

15 کروڑ سے زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے


سوزوکی کے مشہور برینڈ کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت بھی ایک لاکھ 78 ہزار اضافے کے بعد 37 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار کے بڑے اضافے کے بعد 40 لاکھ 84 ہزار ہوگئی ہے۔

سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی نئی قیمت دو لاکھ چار ہزار کے اضافے کے بعد 40 لاکھ 52 ہزار کے بعد 42 لاکھ 56 ہزار ہوگی جبکہ سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 45 لاکھ 74 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

چینی کمپنی پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی

سوزوکی کی کاروں کے ساتھ ساتھ پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سوزوکی پک اپ کی راوی کی نئی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 56 ہزار اور راوی ود آؤٹ ڈیک کی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 81 ہزار ہوگئی ہے۔

Shares: