چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اب پھر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے۔
باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کےہمراہ خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد سے صوابی میں جلسہ گاہ پہنچے۔
کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا،1 خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی
وزیراعلیٰ کے معاون اطلاعات خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان پہلے ابیٹ آباد میں منصوبوں کے افتتاح کے لیے گئے جس کے بعد وہ مٹینگ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے اور وہاں سے عمران خان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں صوابی جلسے میں شرکت کے لیے آئے ۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہےکہ وہ اپنے ساتھ ہیلی کاپٹر میں کسے بٹھائیں تاہم عمران خان جلسے سے واپسی پربذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوئے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل ایبٹ آباد اور مردان جلسے میں میں شرکت کے لیے بھی عمران خان نے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹراستعمال کیا تھا-
مردان جلسے پر عمران خان کا کے پی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی عمران خان کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ سرکاری دورے پر اسلام آبادگئے اور وہ واپسی پر عمران خان کوجلسہ گاہ لائے وزیراعلیٰ نے اپنےاختیارات کے تحت ہیلی کاپٹر استعمال کیا لہٰذا سرکاری وسائل استعمال کی الزام تراشی بے بنیاد ہے۔
وزیراعظم کی آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں،پیٹرولیم قیمتوں پر مشورہ مانگ لیا
قبل ازیں عمران خان نے اسلام آباد سے ابیٹ آباد گئےاور واپس اسلام آباد صوبائی حکومت کےہیلی کاپٹرمیں آئے تھےاس حوالے سے بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اسلام آباد سے ایبٹ آباد جلسے کیلئے آئے۔
بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسے سوار کرتے ہیں، وزیراعلیٰ ایبٹ آباد سے واپس اسلام آباد گئے، وزیراعلیٰ کےساتھ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سفر کیا۔