سوات میں سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن کے قریب دو دھماکے
سوات کی تحصیل کبل میں انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دو دھماکے ہوئے، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے، لہٰذا ہوسکتا ہے مارٹر گولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں۔
خالد سہیل نے کہا کہ یہ خود کش دھماکا بھی ہوسکتا ہے، البتہ تھانے کے گیٹ پر کوئی دھماکا نہیں ہوا، عموماً خود کش حملہ آور گیٹ پر ہی خود کو اڑا دیتا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تھانے کبل کی عمارت پرانی تھی، بیشتر دفاتر اور اہلکار نئی عمارت میں منتقل کردیے گئے تھے۔ ڈی ایس پی عطاء اللہ نے تصدیق کی کہ دھماکا تھانہ کبل میں ہوا جس کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سیدھو شریف اور کبل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سوات کے اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے جب کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکرز اور عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئی ہیں۔
تھانے کے اطراف سڑکوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جب کہ موبائل سگنل بھی جزوی طور پر بند ہوگئے۔ سی ٹی ڈی تھاکے میں دھماکوں کے فوری بعد بجلی بھی منقطع ہوگئی جس کی وجہ امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر دھماکوں کی نوعیت کا معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، سکیورٹی فورسز اور پولیس دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں دو دھماکے ہوئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ ئی ہے۔ جبکہ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس سٹیشن کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئی ہیں۔
Huge Blasts in #Swat Kabal CTD Center pic.twitter.com/0TUt8e2hQu
— Shahab Ur Rehman (@ishahabrahman) April 24, 2023
دھماکوں کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بند ہو گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔
کبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ پر خودکش حملہ.
6 افراد کی شہادت کی اطلاعات. مذید اموات کا خدشہ
2 عمارتیں زمین بوس— Aqeel Yousafzai (@iaqeelyousafzai) April 24, 2023
صحافی عقیل یوسفزئی کے مطابق کبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ پر خودکش حملہ. سے چھ افراد کی شہادت کی اطلاعات. جبکہ مذید اموات کا خدشہ کیونکہ دو عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ہیں.
سوات کی تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر دو دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ڈی ایس پی عطاء اللہ نے تصدیق کی کہ دھماکہ تھانہ کبل میں ہوا۔ دھماکے کی جگہ امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایک دھماکا تھانے کے گیٹ کے باہر اور ایک دھماکا تھانے کے اندر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد تھانے کی عمارت زمیں بوس ہوگئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سیدھو شریف اور کبل اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سی ٹی ڈی تھاکے میں دھماکوں کے فورا بعد بجلی بھی چلی گئی، جس کی وجہ امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید اپڈیٹ کیا جارہا








