سوات :جب نوازشریف نے ایک پائی تک نہیں دی توپھرہسپتال کا نام نوازشریف کےنام پرکیوں؟ ،اطلاعات کے مطابق سوات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کر دیا گیا۔

سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا کی جا نب سے نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہےکہ نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی اسپتال کا نیا نام میاں گل عبدالحق جہانزیب ہو گا جس کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ نواز شریف کڈنی اسپتال کا نیا نام ریاستِ سوات کے آخری والی میاں گل عبدالحق جہانزیب المعروف والی صاحب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے ن لیگ کے مرکزی رہنما امیر مقام نے یہ تسلیم کیا تھا کہ سوات میں بننے والا کڈنی ہپستال کسی غیرملکی این جی او نے بنوایا تھا اوراس ہسپتال کی تعمیر میں ایک پائی تک بھی نہیں دی

اس انکشاف کے بعد کے پی حکومت نے پھر اس ہسپتال کا نام سوات کے آخری والی کے نام پررکھ کرسوات کے لوگوں‌ کی خواہش کی عزت افزائی کی

Shares: