سوات:سوات کے علاقے چار باغ میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام امن و امان کی صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرے میں شریک اسکولوں کے بچوں نے بھی قیام امن کا مطالبہ کر دیا۔
بے امنی نامنظور، دہشت گردی قبول نہیں۔ چارباغ میں بھی ہزاروں افراد سفیدپرچم تھامے سڑکوں پرآگئے، مظاہرے میں سیاسی قائدین کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔
پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…
احتجاج میں شامل اسکولوں کے بچوں نے بھی امن قائم رکھنے کامطالبہ کیا جبکہ وزیراعظم کے مشیر انجیئرامیرمقام بھی شرکا کوہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ حکمران عوامی جذبات کومدنظررکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
دوسری جانب ضلع بونیر میں بھی بڑھتی بدامنی خلاف سواڑی چوک سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع اور خصوصاً سوات ، بونیر میں امن برقرار رکھنا ہوگا۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں امن برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔
میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان
واضح رہے کہ سوات میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ اس سے قبل 11 اکتوبر کو بھی سوات کے مرکزی شہر منگورہ میں ہزاروں افراد نے قیام امن کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔