سویڈن کے بادشاہ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش
سوئیڈن کے بادشاہ نے مسئلہ کشمیرپرمشروط ثالثی کی پیشکش کی ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ ھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھائے.ہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں.ہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،سوئیڈن مبصر کی حیثیت سے ثالثی کیلئےتیار ہے،
واضح رہے کہ کشمیر میں 5 اگست سے بھارت نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے کرفیو لگا رکھا ہے. مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاگتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے۔کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ، سری نگرمیں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری 16 ہفتوں سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔