نیویارک :سویڈش لڑکی گریٹا تھنبرگ نے ٹرمپ کو جواب دے دیا ،اطلاعات کے مطابق ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کرنے والی شہریت یافتہ نوجوان سویڈش لڑکی گریٹا تھنبرگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دے دیا ہے
https://twitter.com/arthur_affect/status/1324623068145229824
ذرائع کے مطابق آج سے تقریباً 11 ماہ قبل جب گریٹا تھنبرگ کی تصویر ٹائم میگزین کے سرورق پر شائع ہوئی تو ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ بات بالکل بھی نہ بھائی اور انہوں نے گریٹا تھنبرگ کو بھیجی گئی ایک مبارکبادی ٹوئٹ کے جواب میں لکھا، بہت ہی مضحکہ خیز، گریٹا پہلے اپنے غصے پر قابو پانے کے لیے کام کرنا چاہیے اور پھر کسی دوست کے ساتھ ایک پرانی فلم دیکھنے کے لیے جانا چاہیے!
So ridiculous. Donald must work on his Anger Management problem, then go to a good old fashioned movie with a friend! Chill Donald, Chill! https://t.co/4RNVBqRYBA
— Greta Thunberg (@GretaThunberg) November 5, 2020
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی لکھا چِل گریٹا چِل۔دوسری طرف امریکا میں صدارتی انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں صدر ٹرمپ کے مخالف امیدوار جو بائیڈن کو ان پر سبقت حاصل ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے مختلف ریاستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے اور اب ماحولیات کے لیے کام کرنے والی نوجوان لڑکی گریٹا تھنبرگ نے بھی موقع پر چوکا لگاتے ہوئے پرانا حساب چکتا کر لیا ہے۔
سوئیڈش طالبہ گریٹا تھنبرگ نے بھی صدر ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر انتخابی نتائج پر ٹھنڈا رہنے اور غصے کو قابو میں رکھنے پر زور دیتے ہوئے ان کا 11 ماہ پرانا پیغام شیئر کیا ہے جس کے آخر میں انہوں نے بھی ’چِل ڈونلڈ چِل‘ لکھا۔