اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ پڑی ہیں تقویر ناصر کو سنسر بورڈ کا چیرمین لگانے پر، انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں تو کم ازکم سنسر بورڈ کا چئیر مین لگاتے وقت تو میرٹ کا خیال رکھا جانا چاہیے ، ہر کام میں میرٹ کو نظر انداز کرنا اچھی بات نہیں ہے. توقیر ناصر کو کن وجوہات کی بناء پر سنسر بورڈ کا چئیر مین لگایا گیا ہے ان کا تو فلم کوئی تجربہ بھی نہیں ہے بلکہ یہ عہدہ تو کسی فلمی شخصیت کے پاس ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ شاہد ،سید نور ،الطاف

حسین ، پرویز کلیم، ناصر ادیب ، اشفاق کاظمی جیسے لوگ موجود ہیں جنہیں نظر انداز کر کے غیر متعلقہ لوگوں کو چیئرمین بنانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توقیر ناصر اچھے اداکار ہیں ان کے پاس ٹی وی میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے لیکن فلم کا ان کوئی تجربہ نہیں ہے. خدا کے لئے میرٹ کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں. انہوں نے کہا کہ ایوارڈز کی تقسیم میں‌بھی میرٹ کی دھجیوں کو اڑایا جاتا ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے.

Shares: