سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں مبینہ طور پر متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
باغی ٹی وی: سوئس میڈیا کے مطابق طیارہ سوئٹزرلینڈ کی فرانس ساتھ ملنے والی سرحد سے ملحقہ علاقے کے پہاڑی سلسلے میں گرا علاقائی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک طیارہ سوئس کینٹن آف نیوچیٹل میں پونٹس-ڈی-مارٹل کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے لیکن فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں-
بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، جو کہ کہا جاتا ہے کہ صبح 10:20 بجے نیوچیٹیل پہاڑوں کے ایک بڑے اور جنگلاتی علاقے میں پیش آیا پولیس نے کہا کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کریں گے کہ طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے اور کتنے ہلاک یا زخمی ہو ئے ہیں جب تک کہ ان کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع نہیں دی جاتی۔
سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری
سوئس میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ حادثے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔








