ساہیوال:ایڈیشنل کمشنر ریونیو کا مختلف بازاروں کا دورہ

ساہیوال:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس مشتاق کے سہولت بازاروں اور عام مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کے معیار و دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کے اچانک دورے،انہوں نے سہولت بازار کمیر میں آٹا، چینی سمیت دیگر اشیاء کی دستیابی و معیار کا جائزہ لیاجبکہ عام مارکیٹ میں آٹا و چینی کے سیل پوائنٹس کا بھی سرپرا ئز وزٹ کیا،انہوں نے حکومت کی جانب سے سبسڈائزڈ آٹا و چینی کی دستیابی و ریکارڈ کا معائنہ کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے اندرون شہر سمیت گردو نواح میں بھی آٹا، چینی ودیگر اشیاء کی دستیابی چیک کی،انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے تمام حکومتی مشینری متحرک ہے،اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کا محاسبہ جاری ہے،عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی چینی ضلع بھر میں مقرر کردہ سیلز پوائنٹس پر شہریوں کوحکومتی ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہے،انہوں نے دکانداروں کو چینی و آٹا کی سیل کا مکمل ریکارڈ رکھنے اور اشیاء کے نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آٹا،چینی کی ترسیل سے فروخت تک تمام مراحل کی مانیٹرنگ کر رہی ہے اور اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قلت یا مہنگے داموں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہری میں خریداری کرتے وقت سر کاری نرخ ناموں کا جائزہ ضرور لیں اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف شکایت حکومت پنجاب کی ”قیمت ایپ“ پر درج کرائیں۔

Comments are closed.